تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کے کسی بھی حصے میں تین گھنٹے میں پہنچنا ممکن؟

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع سپر سونک جیٹ فرم ایریون ایک ایسا جیٹ بنانے پر کام کررہی ہے جو لاہور سے لندن تک کا سفر صرف ایک گھنٹے میں طے کرسکے گا، لاہور سے لندن جانے کے لیے فی الحال تقریباً 9 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس جہاز میں ابتدائی طور پر 50 مسافروں کی گنجائش ہوگی، جہاز کا ماحول دوست بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

ایرون کے چیئرمین ٹام وائس کا کہنا ہے کہ ہم ایسا جہاز تیار کرنا چاہتے ہیں جو مسافروں کو تین گھنٹوں کے دوران دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی نقل و حمل میں انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے وقت اور کافی سرمایہ درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پورے طیارے کی جگہ کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ فلائٹ ٹیسٹ ہیڈ کوارٹر بنانے کے لئے ہر چیز موجود ہوگی۔

ٹام وائس نے بتایا کہ ایرون پارک ایرو اسپیس ڈیزائن، ریسرچ اور مینو فیکچرنگ کے لیے مکمل طور پر مربوط کیمپس ہوگا۔

مسٹر وائس نے بتایا کہ یہ پارک 110 ایکڑ سے زیادہ پر محیط ہوگا اورعمارتیں صرف 20 ملین مربع فٹ پر محیط ہوں گی ، جس کا سائز فٹ بال کے 14 میدانوں کے برابر بنتا ہے۔

فرم نے جدید ترین عالمی مرکز بھی بنایا ہے طیارے کی تیاری، تجربہ ، تخصیص کی جائے اور بالآخر 2027 میں پیش کیا جائے گا۔ ایرین پارک 300 جیٹ طیارے تیار کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -