منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایم کیوایم سے تعلق ہے یا نہیں؟ فروغ نسیم نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میرا تعلق ایم کیوایم پاکستان سے ہے پارٹی تبدیل نہیں کی۔

سینیٹ اجلاس میں مشاہداللہ خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ کسی بات کابھی بدتمیزی سےجواب نہیں دوں گا کوئی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی خواہش وزیرقانون کی نہیں تھی میرا تعلق ایم کیوایم پاکستان سے ہے پارٹی تبدیل نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں10سال سےزائدپیپلزپارٹی کی حکومت رہی حال دیکھ لیں۔

مشاہد اللہ خان کا ایوان میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےجمہوریت کی قبربنائی اورپارلیمنٹ پرحملہ کیا، وزیرقانون قابل ہیں مگرنہیں پتہ ایم کیوایم کے ہیں یا پی ٹی آئی کے؟

مشاہداللہ نے کہا کہ ایم کیوایم کہتی ہے وزیر قانون ہمارے کوٹے پر نہیں، فروغ نسیم پی ٹی آئی کےبھی نہیں توپھرکن کےوزیرہیں؟ وزیرقانون کےپاس نیپال کی گیڈرسنگھی ہے4مرتبہ وزیربنے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کےایک اورممبر کا استعفیٰ آنے والاہے، جنہوں نےکبھی سیاست نہیں کی انہیں مشیربنادیاگیا، پنجاب میں زیادہ سیٹیں تھی مگرپی ٹی آئی کی حکومت بنائی گئی، حکومت کرپشن میں ڈوب گئی ہے حساب دیناہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں