تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

یہ جوان ہے یا بوڑھا؟ سوشل میڈیا صارفین عمر جان کر حیران رہ گئے

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ان کی عمر سے متعلق سوچنے پر مجبور کردیا ہے جو 54 برس کی عمر میں بھی 25، 30 سال کے معلوم ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور سے تعلق رکھنے والے معروف فوٹو گرافر چوانڈو ٹان اپنے کیمرے سے عکسبند کی گئی دیگر افراد کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصاویر کی بدولت بھی کافی مشہور ہیں جو دکھنے میں بلکل جوان لگتے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

چوانڈو کی پیدائش 1967 کی ہے اور اس اعتبار ان کی عمر 54 برس ہوچکی ہے لیکن وہ اب بھی بیس سے 30سال کے جوان لگتے ہیں، جس کی وجہ انہوں نے ورزش اور غذا کو قرار دیا البتہ سوشل میڈیا صارفین کی اس حوالے سے رائے مختلف ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی عمر کا یہ کمال کاسمیٹکس کی بدولت ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کی جوانی رہائش کے مقام کا نتیجہ ہے کیونکہ سنگاپور میں فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مصنوعات کا معیار بہت اچھا ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چوانڈو نے 1980 میں ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 90 کی دہائی میں پاپ سنگر بھی بن گئے تاہم زیادہ دیر پاپ سنگنگ کا سلسلہ چل نہیں سکا اور پھر انہوں نے فوٹوگرافی شروع کردی، جس نے انہیں پرواز بخشی اور جب انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاوٗنٹ بنایا تو حقیقی معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

ویسے چوانڈوز کا ماننا ہے کہ لوگوں کی شخصیت کا 70 فیصد انحصار غذا اور 30 فیصد ورزش پر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام چیزیں کھاتے ہیں لیکن چائے، کافی، الکحل اور تمباکونوشی سے گریز کرتے ہیں اور بہت زیادہ مصروفیت ہو تو بھی ہفتے میں چار مرتبہ کسرت(جسم بنانے والی ورزش) ضرور کرتے ہیں۔

چوانڈو نے اپنے چاہنے والوں کو اچھی صحت اور جوانی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’تو یہ راز بہت سادہ ہے، وہ کریں جس کو پسند کرتے ہوں، صحت بخش غذا، اچھی نیند اور ورزش‘۔

Comments

- Advertisement -