لاہور: اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں بین کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا 3سال قبل انگلینڈ گئی تھیں جہاں انھوں نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون 320کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں داخل ہونے سے بین کر دیا ۔
اس حوالے سے اداکارہ میرانے کہا ہے کہ مجھ پر برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے میرے خلاف من گھڑت کہانیا ں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ وہ فی الحال برطانیہ جانے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتیں تاہم ان کے برطانیہ جانے میں کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں ہے ۔