برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل سیاسی میدان میں وارد ہونے کےلیے تاریخی مہم چلارہی ہیں اور ‘شہریوں کو پیڈ فیملی لیو’ کا مطالبہ بھی مہم تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اینڈریو ایبورن کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ میگھن مرکل اور کانگریس رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا۔
ان ٹیلیفونک رابطوں کے بعد میگھن مرکل نے کانگریس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے امریکی شہریوں کو پیڈ فیملی لیوز یعنی تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی کا مطالبہ کیا تھا۔
برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا کہ میگھن مرکل اپنے سیاست میں قدم رکھنے کے خواب کو پورا کررہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ ایک تاریخی اور بڑی مہم چلارہی ہیں۔
اینڈریو ایبورن نے اوپرا اور ایلن کو دئیے گئے میگھن مرکل کے انٹرویو کو بھی مہم قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں حیرت نہیں ہوگی اگر وہ پہلی امریکی صدر بننے جا رہی ہیں، وہ یقینی طور پر ایک دلچسپ مہم پر ہیں۔
واضح رہے کہ ملازمت پیشہ ملازمین سال میں ایک مرتبہ سالانہ چھٹیاں ضرور لیتے ہیں لیکن کچھ چھٹیاں ایسی ہوتی جو اہل خانہ کی شدید بیماری کی صورت میں لی جاتی ہے، اور امریکا میں ایسی صورت میں لی جانے والی چھٹی پر تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے جس کا حل میگھن مرکل نے پیڈ فیملی لیو کی صورت میں پیش کیا تھا۔