اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کیا مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ پی سی بی نے وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کری۔

تفصیلات کے مطابق اس طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے ہی ہٹایا جاسکتا ہے جس کے ردعمل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ مصباح کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، ایسی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

قبل ازیں ذرایع کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز سے پہلے ہی ہٹایا جاسکتا ہے، قومی ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔

- Advertisement -

ذرایع نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں یونس خان عبوری کوچ کے لیے سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد قومی ٹیم کے لیے غیرملکی ہیڈکوچ لانے کا قوی امکان ہے۔

کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں مصباح الحق سے سخت سوالات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں