ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عمرشریف کی طبعیت سفر کیلئے بہتر ہے یا نہیں؟ فیصلہ کون کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف کامیڈین عمر شریف کی علاج کی غرض سے امریکا روانگی کا فیصلہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرایمبولینس شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرچکی ہے اس کے باوجود کامیڈین عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا روانگی ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ڈاکٹروں نے عمر شریف کی حالت بگڑنے پر انہیں سی سی یو منتقل کرکے سفر سے روک دیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹر آج رات مریض (عمر شریف) کی صحت کا معائنہ کریں گے اور پھر ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز کی طے کریں گے کہ عمر شریف کی طبعیت سفر کےلیے بہتر ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس کل صبح 8 بجے معروف کامیڈین عمر شریف کے ہمراہ امریکا روانگی کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں