ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا 5 ہزار روپے والا نوٹ ختم ہو رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ میں 5 ہزار روپے والے نوٹ ختم کرنے کی تحریک پیش کر دی گئی۔

سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کی گئی تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 5ہزار روپے کا نوٹ مہنگائی کا باعث بن رہا ہے فوری ختم کیا جائے۔

محسن عزیز نے کہا کہ ملک میں غیردستاویزی معیشت 35سے 40فیصد ہے ساڑھے3ٹریلین میں سےپونےدوٹریلین کے نوٹ بھی سرکولیشن میں نہیں، حکومت 5ہزار روپےکا نوٹ ڈی مونٹائز کرے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بھی بڑے نوٹ ختم کر دیے اور اب وہ معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ 27 مئی 2006 کو جاری ہوا، 4 ہزار 500 ارب روپے کے نوٹ ملک میں موجود ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ محسن عزیز نےاپنی حکومت میں اسٹیٹ بینک کوکچھ نہیں کہا، ایوان سے پوچھتا ہوں اگلی حکومت اس پر کام کرے گی یا نگراں حکومت دیکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں