جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیا خیبرپختونخوا حکومت پی آئی اے خرید رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی  اے کی نجکاری کی بولی میں شرکت پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم کی بولی سےپی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ لٹک گیا ہے، حکومت تو پرامید تھی کہ کئی گروپس بولی میں حصہ لیں گے، جن میں غیرملکی گروپ میں شامل ہوں گے، لیکن بولی کا عمل ایک طرح سے مذاق بن گیا۔

گزشتہ روز بولی کیلئے چھ گروپوں میں سے صرف بلیو ورلڈ کنسورشیم نے کاغذات جمع کرائے۔ حکومت نے مزید تیس منٹ کی مہلت بھی دی لیکن بلیو ورلڈ کنسورشیم نے بولی کیلئے دس ارب روپے سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا۔

- Advertisement -

صرف ایک بولی لگائے جانے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی  اے کی نجکاری کی بولی میں شرکت پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا نجکاری بورڈ کی جانب سے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے قومی ایئرلائن ہے اثاثے قوم کیلئے اہمیت رکھتے ہیں، پی آئی اےکی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خط تحریر کیا گیا۔

خط کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت بلیو ورلڈسٹی کنسورشیم کی بولی سے زیادہ پیشکش کیلئے تیار ہے۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سارے عمل سے آگاہ کردیا گیا ہے، اب نجکاری کمیٹی ہی بلیو ورلڈ کنسورشیم کی بولی مسترد یا منظور کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

پی آئی اے کی خریداری کیلئے کسی ایئرلائن گروپ یا کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی، ہاؤسنگ سوسائٹی نے بولی میں حصہ لیا۔

وزیرنجکاری علیم خان اور نجکاری کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار بھی بولی کے وقت موجود نہیں تھے۔

یاد رہے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی جمع کرانے والی کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کیساتھ معاہدے کے اہم خدوخال سامنے آئے تھے۔

ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کےملازمین کو18 ماہ تک ملازمت پر رکھا جائےگا اور 18 ماہ بعد تقریبا 70 فیصد تک ملازمین کو ازسر نو جاب لیٹر آفر ہوں گے۔۔

معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کمپنی 5 سالوں میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی اور پی آئی اے کے فلیٹس کی تعداد 45 تک بڑھائی جائے گی جبکہ ایئرلائن اپنےتمام روٹس پر سروسزکوبحال کرے گی۔

خیال رہے قومی ایئرلائن کے کل 152 ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں، اثاثہ جات میں جہاز،سلاٹ،روٹس و دیگر شامل ہیں۔

قومی ایئرلائن کی مجموعی رائلٹی 202ارب روپے ہے، جس میں سی اے اےاورپی ایس اوشامل ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد7ہزار 100 ہے جبکہ 2400 سے زائد تعداد یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں