تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جنگل پر نظر آنیوالا مسافر طیارہ اصل ہے یا ’’ بھوت‘‘؟ جان کر حیران رہ جائیں

گوگل میپس کے صارفین آسٹریلیا کے جنگلات میں ایک مسافر طیارہ پڑا دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن متعلقہ ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کسی طیارے کی گمشدگی سے لاعلم ہے۔

گوگل میپس کے صارفین آسٹریلیا کے شمالی کوئنز لینڈ کے جنگلات میں ایک مسافر طیارے کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں یہ جہاز نقشے میں کوئنز لینڈ کے ساحل پر پورٹ ڈگلس سے تقریباً155 میل جنوب میں واقع کارڈ ویل رینج میں دیکھا گیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

تصویر کو بڑا کرنے پر یہ طیارہ ایک معیاری Airbus A320 یا Boeing 737 کی طرح لگتا ہے، جس کا رنگ گن میٹل گرے دکھائی دیتا ہے اور دونوں ہی ایئر لائنز کے ذریعے استعمال کیے جانے والے مقبول مسافر طیارے ہیں۔

تاہم آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کا کہنا ہے کہ وہ لاپتہ مسافر طیاروں کے بارے میں لاعلم ہے جب کہ اس حوالے سے آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن سیفٹی حکام کا یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گوگل امیج میں نظر آنے والی ایسی تصاویر کو بھوت امیج کہا جاتا ہے اور یہ وہی ہوسکتا ہے۔

گوگل نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کوئنز لینڈ میں نظر آنے والے طیارے کی تصویر ’بھوت‘ کی تصویر ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اسی قسم کی ایک تصویر 2016 میں امریکی ریاست مینیسوٹٓ کے گوگل میپس میں بھی اس وقت صارفین دیکھ کر حیران رہ گئی تھے جو کہ جھیل ہیریئٹ کے نچے حصے میں ایک جہاز کی تصویر تھی تاہم بعد ازاں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ یہ ایک بھوت تصویر ہے۔ نقشہ جات کی یہ سیٹلائٹ تصویر کئی تصاویر کا مجموعہ ہے۔

2016 میں، گوگل میپس کے صارفین نے سوچا کہ انہوں نے امریکی ریاست مینیسوٹا میں جھیل ہیریئٹ کے نچلے حصے میں ایک جہاز کی تصویر دیکھی ہے۔ تاہم، گوگل نے بعد میں اعلان کیا کہ یہ ایک "بھوت” تصویر ہے، جس میں نقشہ جات کی سیٹلائٹ تصویر کئی تصاویر کا مجموعہ ہے۔

Comments

- Advertisement -