تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسمارٹ ڈیوائسز بچوں کی صحت کے لیے خطرہ تو نہیں بن رہیں؟

اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال بچوں کے رویوں میں تبدیلی پیدا کررہا ہے اور ساتھ ہی موٹاپے کا شکار بھی کرسکتا ہے۔

اسمارٹ ڈیوائسز کے استعمال سے بچوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق جرمنی میں ہونے والی تحقیق میں خوفناک انکشافات کیے گئے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک موبائل فونز، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنا آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک الیکٹرانک گیم کھیلنا اور نقل وحرکت نہ ہونے کی وجہ سے موٹاپا ہوسکتا ہے جبکہ گیم کھیلتے وقت غلط پوزیشن پر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہوتاہے، نیز کندھوں، گردن اور ہاتھوں کے جوڑ میں درد ہوتا ہے جو بچہ محسوس کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ ڈیوائسز سے نکلنے والی تابکاری بے نیند میں خلل کا بھی باعث بنتا ہے جبکہ بچہ اپنی کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے اور ایسی دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جیسے آدھے سر کا درد ہونا، بچوں میں تشدد کے رجحان کا بڑھنا۔

اگر آپ کے بچے اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو والدین کو چاہیے کہ اسمارٹ ڈیوائسز استعمال کرنے کے اصول بنائیں، اوقات مرتب کریں اور چھوٹی عمر سے اسمارٹ ڈیوائسز کا عادی نہ بنائیں۔

Comments

- Advertisement -