اسلام آباد سے لندن جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز فنی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز بی اے 260 کو فنی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے، دس گھنٹے انتظار کرنے کے بعد مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔
مسافروں نے شکوہ کیا کہ ہمیں کھانے کے لیے کچھ نہیں دیا گیا سردی میں باہر بیٹھے ہیں۔
کوشش کے باوجود خرابی دور نہ ہوسکی تو طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ حکام
دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی ہوئی تھی، کوشش کے باوجود خرابی دور نہ ہوسکی تو طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو ہوٹل شفٹ کردیا گیا ہے، طیارے کو ٹھیک کرنے کے لیے برطانیہ سے انجینئرز کی ٹیم آرہی ہے۔