اسلام آباد :ترنول میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے اسلحہ اورگولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑلی، کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت انسٹھ مشتبہ افراد گرفتارکرلئےگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کر کے پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت انسٹھ مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔
یہ ایک بڑی کارروائی تھی جس میں رینجرز، پولیس اورحساس ادارےکےجوانوں نےحصہ لیا۔گرفتار دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکے قبضے سے بیس رائفلیں، بیس پستول سمیت بھاری تعدادمیں جدیداسلحہ، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور اسی کلو گرام بارودی مواد برآمد کیں۔
حساس اداروں کی کارروائی کےدوران شراب کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ گرفتاردہشت گردوں اور مشتبہ ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کا سلسلہ ابھی جاری رہےگا۔ ادھر پشاورکےعلاقےچمکنی میں کراچی سےپشاور آنیوالے کنٹینر سے پچیس ٹن فائر کریکر بارودی مواد برآمد کرکےکینٹینرمالک کوحراست میں لےلیا گیا۔
کسٹم ذرائع کے مطابق فائرکریکربرتنوں میں چھپایاگیاتھا۔