اسلام آباد : نیب اہلکاروں نے عدالت کی جانب سے بدعنوانی کے مقدمے میں ملوّث ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پرگرفتار کرلیا،۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ رانا غلام مرتضٰی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غلام مرتضٰی پر سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں خرد برد کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ غلام مرتضی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی ۔
کیس کی سماعت ختم ہوتے ہی نیب نے غلام مرتضی کو کمرہ کے عدالت کے باہر ہتھ کڑی پہنا کر گرفتار کر لیا اور ساتھ لے گئے۔ سینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سوا چار کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی پائی گئی ہے۔