تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزرا کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم کے بغرض علاج لندن روانگی کے بعد نظام حکومت چلائے جانے کے حوالے سے اٹھتے سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کسی بحرانی کیفیت سے دوچار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی متوقع اوپن ہارٹ سرجری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزرا کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں حکومتی امور اور بجٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار کے علاوہ مریم نواز اور سنیئر وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں۔ وزیر اعظم مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں قائم مقام کی کوئی ضرورت نہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزرا کی مشاورت سے امور چلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اہم امور پر رات کو بھی ہدایات جاری کیں۔

Comments

- Advertisement -