بدھ, اپریل 9, 2025
اشتہار

اسلام آباد : غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نےغیر قانونی اسلحہ کی تشہیر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 کے ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہرکارروائی کی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو مسلح گارڈز سمیت حراست میں لیا، فرخ کھوکھرکو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ اس کے گارڈز اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کرسکے۔

پولیس نے فرخ کھوکھر کے 8گارڈز کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، مشترکہ کارروائی سی ٹی ڈی اور سٹی زون پولیس کی جانب سے کی گئی۔

دوران کارروائی اسلام آباد پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، سی ٹی ڈی اہلکاروں اورگارڈز کےدرمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، فرخ کھوکھر دوران گرفتاری سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دھمکاتا رہا۔

اہم ترین

مزید خبریں