اسلام آباد : سرکاری رقم پر ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا، آئی جی اسلام آباد نے اس معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ہرسال مفت حج کرنے والے پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصرخان نے انکوائری شروع کردی ہے۔
محکمے نے ہر سال مفت کا حج اور حق داروں کا حق مارنے والوں کی فہرستیں مرتب کرلیں ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ڈی ایس پی، انسپکٹرزسمیت 20 اہلکار اور افسران کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔
فہرست میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) 8 بار اور سب انسپکٹر5 بار بغیر پیسے دیئے حج کرچکےہیں جبکہ ایڈمن افسر اور دفاترمیں تعینات افسران کے قریبی اسٹاف بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفت کا حج کرنے والوں نے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے ہر سال اپنا نام شامل کروا لیتے ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ سرکاری پیسے پر ایک سے زیادہ حج کرنے والوں کیخلاف انکوائری کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آئی جی کے انکوائری کے حکم پر پولیس ماتحت فورس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔