اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان اپنے جوہری تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے: اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پہلے جوہری توانائی سربراہی اجلاس میں شرکت باعث اعزاز ہے، نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں اس وقت دنیا کو صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست اور سستی نیوکلیئر انرجی ضروریات کیلئے بہتر آپشن ہے۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر انرجی  مزید محفوظ اور سستی بنانے کیلئے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہورہی ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیح ہے اس لیے جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ آج سے یورپین دارالحکومت برسلز میں شروع ہے، برسلز پہنچنے پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں