اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار اسپتال میں داخل، آپریشن کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کے فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2017 سے لندن میں موجود اسحاق ڈار کو اتوار کے روز گردن میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث پیر کی صبح انہیں نیفیلڈہیلتھ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعدانہیں داخل کرلیا۔

ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کا فوری آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس حوالے سے اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کا کہنا ہے کہ والد فی الحال ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں اور چند گھنٹوں میں سرجری کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2017 میں وہ دل کے علاج کی غرض سے لندن آئے تھے اور تب سے یہیں ہیں، ان کی لندن کی سڑکوں پر چلتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کی بیماری کے بارے سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے تھے۔

یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں بار بار بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کر رکھی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں