بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ن لیگی رہنماؤں نے قائد نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لیگی قیادت کو پیپلزپارٹی سے ہونے والی دو ملاقاتوں پر بریفنگ دی جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی ارکان نے خدشات کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی قدم قدم پر بلیک میل کرے گی۔

- Advertisement -

ن لیگی ارکان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سامنے بھی نہیں آنا چاہتی اور فوائد بھی لینا چاہتی ہے اگر پیپلزپارٹی مکمل شامل ہو تو حکومت لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف خاموشی سے شرکا کے مشورے سنتے رہے جبکہ ن لیگ نے وفاقی حکومت لینے یا نہ لینے پر مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز میں ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

نواز شریف نے ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار کیلئے نامزد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں