اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے  سود سے پاک 4 شریعہ سیونگ اسکیم کا اعلان کردیا اور کہا شریعہ کمپلائنٹ پراڈکٹس یکم جولائی سےشروع کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور سود سے پاک چار شریعہ نیشنل سیونگ اسکیم کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 فیصد اسلامک بینکنگ اپناشیئرحاصل کرچکی ہے، کامیاب تجربےکوسامنےرکھتےہوئےاسےدوبارہ شروع کیا، بجٹ میں یکم جولائی سے اسلامک بینکنگ میں نئی پروڈکٹ لانچ کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی سے 4 نئی پروڈکٹ لانچ کررہےہیں، نیشنل سیونگ فنانس منسٹری کاایک ونگ ہے، سیونگ اکاؤنٹ میں ماہانہ منافع اسلامک طریقے سے لے سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان اسکیموں میں انویسٹر کا سرمایہ محفوظ رہے گا اور جب چاہیں سرمایہ دار اپنی رقم واپس نکال سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں اسلامک بینکنگ کوکافی اہمیت ملی تھی اور تقریباً تمام بینک اسلامک بینکنگ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے مزید منزلیں طے کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب مکمل طور پر سود سے پاک نظام لائیں گے، سود کا مطلب اللہ سے جنگ کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 جون تک ہم اسکیم تیارکرلیں گے ، جو یکم جولائی سے لانچ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں