بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے سے اظہار لاتعلقی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی حکومت کی مذاکرات ٹیم کے ممبر اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکرات ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کرلیا۔

اسحاق ڈار نے شاہ محمور قریشی سے رابطے میں نے صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن ٹیم اور پولیس کے چھاپے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ کو پرویز الٰہی کے خاندان اور پی ٹی آئی کے جذبات سے بھی آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے چھاپے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروائی کہ پرویز الٰہی کے گھر پر حملے میں وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ کارروائی نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں