پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسحاق ڈارکی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ، اجلاس میں اسحاق ڈارکی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کودورہ امریکہ پراعتمادمیں لیں گے جبکہ ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور سیلاب زدگان کی امداد پر بات چیت ہوگی۔

کابینہ اہم اجلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے واقعہ پربھی غورکرے گی۔

اجلاس میں دریائے سندھ سے متعلق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سمری پر غور کیا جائے گا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

گوادرسےگندم کی درآمد،سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب روپےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں خالی آسامیوں پرسی ایس ایس امتحان کے ذریعہ بھرتیوں کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں