ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار، فیصل واوڈا، محمد اورنگزیب سینیٹر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ کی 19 نشستوں پر الیکشن میں 11 پر پیپلزپارٹی جب کہ 6 پر ن لیگ کامیاب ہوئی۔

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر بن گئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ایوان بالا پہنچ گئے۔

پی پی اور ایم کیوایم کے ووٹوں سے فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹر بن گئے۔ سندھ کی بارہ میں سے دس نشستیں پیپلزپارٹی کے نام رہیں۔ ایم کیو ایم کے عامر چشتی بھی سینیٹربن گئے۔

- Advertisement -

پنجاب سے سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب سے سینٹ میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آگئی۔

مسلم لیگ (ن) نے چار جنرل نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ، دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کی۔ 7 سینیٹرز کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پانچ سیٹوں پر منگل کے روز ووٹنگ ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے انوشہ رحمان نے کاغذات واپس کیلیے تھے۔

مخصوص نشستوں کے تنازع پر خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہوسکے۔

وزیر اعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے سینیٹرز آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں