ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

اسحٰق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے وکیل کے ذریعے احتساب عدالت میں ایک اور درخواست دائر کرتے ہوئے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رائے ونڈ روڈ پر ہجویری ٹرسٹ کے نام سے قائم اسحٰق ڈار کی جائیداد کے اکاؤنٹس نیب کی جانب سے منجمد کردیے گئے تھے۔

مذکورہ ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے اسحٰق ڈار نے وکیل کے ذریعے احتساب عدالت میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔

اسحٰق ڈار کی درخواست پر سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

درخواست کے مطابق ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے جس میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں۔ اکاؤنٹ بحال نہ کیا گیا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔

اسحٰق ڈار کی درخواست پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 18 جنوری کو جواب جمع کروا دیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں