لندن : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے سبب وزارت خزانہ کے فرائض انجام نہیں دے سکتا۔
تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوزکی خبرکی تصدیق ہوگئی، اپنی تجوریاں بھرنے کے بعد اسحاق ڈار نے قومی خزانہ کی چابی واپس کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں نہیں سنبھا ل نہیں سکتا لہٰذا مجھے اس ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا جائے۔
اسحاق ڈار نے استعفی کا خط لکھنے سے پہلے نواز شریف کو بھی اعتماد میں لیا، خط میں ذمہ داریوں سے الگ ہونے کی وجہ خرابی صحت بیان کی گئی۔
یاد رہے کہ کرپشن الزامات کے بوجھ تلے دبے اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا سامنا تھا، اس کے باوجود کئی عرصے تک عہدے سےچپکے رہے۔ استعفٰی کے بعد ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر خزانہ کے انتخاب پر سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی میں اختلاف ہیں، جب تک کوئی حتمی نام سامنے نہیں آتا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی یہ قلمدان اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کیس نااہل وزیراعظم اور وزیراعظم کے درمیان تنازع ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان کئی دن سے کہہ رہے ہیں نیا وزیر خزانہ لانا ہے، نیا وزیر خزانہ لانے میں صرف اور صرف نواز شریف رکاوٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا استعفی، فیصلے پر سیاستدانوں کا ردعمل
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ جلدی منظور کر لینا چاہیئے، مسلم لیگ ن کی حکومت سے کوئی چیزنہیں سنبھل رہی، شاہد خاقان کے پاس وزیرخزانہ کیلئے اوربھی کئی نام موجود ہیں، دیکھتے ہیں نوازشریف کسی اور کو وزیرخزانہ آنے دیں گے یا نہیں۔