اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سالانہ منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کی تفصیلات بتادیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے سپر ٹیکس ضروری ہے، سالانہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ منافع والی کمپنیوں پر ایک فیصد سپرٹیکس عائد کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سالانہ 20 کروڑسے 25کروڑروپےمنافع والی کمپنیوں پر 2 فیصد سپر ٹیکس ، 25 سے 30 کروڑروپے منافع والی کمپنیوں پر 3 فیصد سپر ٹیکس اور سالانہ 30سے 35 کروڑ روپے منافع کمانے والی کمپنیوں پر 4 فیصد سپرٹیکس عائد ہوگا۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ سالانہ35سے 40 کروڑمنافع کمانےوالی کمپنیوں پر 6 فیصدسپرٹیکس ، سالانہ40سے 50کروڑ منافع کمانےوالی کمپنیوں پر 8 فیصد سپر ٹیکس جبکہ سالانہ 50 کروڑ سے زائد منافع کمانے والی کمپنیوں پر 10 فیصد سپرٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر رہے ہیں۔