بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فروخت کے لیے نیب کا اہم قدم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فروخت کے لیے نیب لاہور نے اہم قدم اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے گلبرگ بنگلے کی فوری فروخت کے لیے کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں بنگلے کی فروخت کے لیے ڈی سی لاہور کو سرکاری سطح پر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بنگلے کی کل مالیت 250 ملین تک شمار کی جا رہی ہے، اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف یہ دوسری بڑی ریکوری ہوگی۔

نیب لاہور اس سے قبل اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ سے 50 کروڑ ریکور کرا کر قومی خزانےمیں جمع کرا چکا ہے۔

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست، حکومت کا بڑا قدم

خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور قرار دیا جا چکا ہے، ریفرنس میں ظاہر جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ملزم کی اہلیہ نے 2020 میں بنگلے کی فروخت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، لیکن رِٹ کی تنسیخ کے بعد اب نیب کی جانب سے یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں