اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ پاکستان سے کوئی پنگا نہ لے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے یہی بہتر ہوگا کہ وہ پاکستان سے کوئی پنگا نہ لے۔

لاہور میں اولڈ راوین ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت 60 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا اور نہ ہی یہ معاہدہ ایک دوسرے کی مرضی کے بغیر ختم ہوسکتا ہے۔

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اقدامات پر تشویش تھی، بھارت نے جو کچھ کیا اس کا ہم نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے حکومتی نمائندوں سے رابطہ ہوا ہے، خارجہ کے محاذ پر پہلگام واقعے کے بعد مؤثرحکمت عملی اپنائی گئی، یقین محکم ہے کہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حالات ایسے بن گئے کہ ڈھاکہ کا دورہ ملتوی کردیا، بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

پہلگام واقعے کے10منٹ بعد ایف آئی آر پری پلان نہیں تو کیا ہے، فیصلہ کیا ہے قومی وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ کوئی پنگا نہ لے۔

2013تک حالات عوام کے سامنے ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی تھی، الیکشن لڑا اور جیتا، 3سال میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، 2022میں 47ویں معیشت بن گئے۔

نائب وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں چاہتی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ملک میں قوت اور صلاحیت ہے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں