منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے رابطہ، بھارت کی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری سمیت علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے یو اے ای کے ہم منصب سے فون پر بات کی ، جس میں بھارتی الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

خیال رہے نائب وزیراعظم اب تک نو ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، برطانیہ، چین، سعودی عرب،ایران، مصراور آذربائیجان کےوزرائےخارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لے چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں