سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار المعروف ڈالر ڈار منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ ہے۔
سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےفیصلےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانہ خالی کرکےشریفوں کی تجوری بھرنےوالامنشی واپس آرہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان کا وزیرخزانہ بننےکےلائق ہے یا جیل میں ڈالنےکے؟ امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور۔
پاکستان کا خزانہ خالی کر کے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آ رھا ہے۔کیا منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ اسحاق ڈار المعروف ڈالر ڈار پاکستان کا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟ امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور! #IshaqDar
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 26, 2022