جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان کا اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

دوسرے عرب اسلامک سربراہ اجلاس کی تیاری کیلیے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین کاز کیلیے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اسرائیل مشرق وسطیٰ کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔

نائب وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہو چکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے، غزہ کیلیے بین الاقوامی امداد کی فراہمی کو بھی محدود کیا گیا، اسرائیلی فورسز غزہ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، قابض فوج فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں