اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

خطے کی ترقی کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خطے کی ترقی کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم سے افغان ٹرانزٹ میں گڈز میں تیزی آسکتی ہے جس سے دونوں اطراف فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے بات چیت ہوئی، 30 جون کو ٹرانزٹ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوجائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صرف این ایل سی کافی نہیں مزید دو کمپنیاں بھی شامل کی ہیں، تین کمپنیاں ہوں گی تو پھر مقابلہ ہوگا بچت بھی ہوگی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے چار اصولی فیصلے ہوئے ہیں، ان کی جائیدادیں نہ خریدنے کی بات درست نہیں ایسے کوئی احکامات نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کی سرزمین بھی افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ کسی کی سرزمین بھی ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہوئی تو ہم ذمہ دار ہوں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی میں کوئی شکایت آئی تو فوری ازالہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں