اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات: وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خزانہ کی ٹیم بھی روانہ ہوئی، دورے کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عالمی اداروں سے اضافی فنڈز کی درخواست کی جاسکتی ہے۔

اس دوران آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظر ثانی کی درخواست کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے کے بعد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف نیتھن پورٹر سے ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں