جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ضرب عضب کے مکمل ہونے کا یہ آخری سال ہے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :‌وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے مکمل ہونے کا یہ آخری سال ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی، چاکلیٹ اور پنیر کھانے والوں کو کچھ تو ملک کو بھی دینا چاہیئے۔

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر رسم چادر پوشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب مکمل ہوجائے گا، یہ سال آپریشن کے فائنل ہونے کا سال ہے، اس سال آئی ڈی پیز کی بھی واپسی ہوجائے گی اور ان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صرف درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو لوگ چاکلیٹ اور پنیر کھاتے ہیں، انہیں کچھ ملک کو بھی دینا چاہیئے، درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیاء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی، ملک کو مزید فنڈز کی ضرورت ہے،

- Advertisement -

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ میڈیا عوام کو شعور دے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی نہیں ہوئی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ نے جامعہ ہجویریہ میں کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں