اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

جرمنی کی پاکستان کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جرمنی کے سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خزانہ نے سفیرلفریڈ گراناس کو موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں بتایا ، جن کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کی ممکنہ راہیں اور شعبے بھی بتائے جن کے ذریعے دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

جرمنی کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش کی ، جس پر وزیر خزانہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

سفیر نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وزیرخزانہ نے آخر میں جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی کوششوں کے لیے مکمل معاونت اور تعاون کی پیشکش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں