پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ایم کیوایم اراکین کے استعفے، اسحاق ڈار کی فضل الرحمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایم کیو ایم کا کردار دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ایم کیوایم اراکین کے استعفوں کا معاملہ پر حکمراں سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں،اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے،  اہم بیٹھک میں ایم کیوایم اراکین کے استعفوں پر گفتگو ہوئی، اسحاق ڈار نے جے یوآئی سربراہ سے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو منانے کیلئے انھیں لندن جانا پڑے تو جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ملکی سیاست میں ایم کیو ایم کا کردار دیکھنا چاہتے ہیں، کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں لیکن جرائم کی روک تھام پر سمجھوتا ممکن نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ اراکین کے استعفے حکومت کے خلاف نہیں ہیں، ایم کیو ایم کو کبھی راستہ دکھایا جاتا توکبھی روکا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے استفعوں کی واپسی کے لیے قانونی مشاورت کی جارہی جس کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی اور کمیٹی کی سفارشات کے بعد حکومت کو جواب دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں