تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی بات بُری لگ گئی

وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کو ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی بات بُری لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اب آئی ایم ایف کو میں نے ڈیل کرنا ہے مفتاح اسماعیل نے نہیں، مجھے ڈیل کرنا آتا ہے 25 سال سے میں ڈیل کررہا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مفتاح یا کوئی بھی ہو اسے فکر کرنے کی ضرورت نہیں انشا اللہ ملک کو اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا یہ میرا اور آئی ایم ایف کا معاملہ ہے۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’میرے پاس اس کا حل ہے وہ اگر مجھ سے پوچھ لیتے تو میں بتادیتا کہ معاملہ کس طرح سے حل کرنا ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’سمری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی نہیں کم کرنے کی تھی۔‘

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ’آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ہم عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے تھے۔

 وزارت جانے کا یقین تھا، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شکوہ کیا تھا کہ ’وزیر بننے کے دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی آمد کا چرچا ہونے لگا تھامجھے وزارت جانے کا یقین تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف کو خدشہ تھا کہ رقم ملنے کے بعد ہم لیوی نہیں بڑھائیں گے حکومت نے اس بار تو لیوی نہیں بڑھائی ہے اللہ خیر کرے۔

Comments

- Advertisement -