اسلام آباد : سینیٹر اسحاق ڈار نے نواز شریف کے اسلام آباد ائیرپورٹ یا نور خان ایئربیس پر اترنے سے متعلق سوال پر جواب دتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں آئین وقانون کے مطابق فیصلےکررہی ہیں، اس پر کوئی بھی بات عجوبہ نہیں ہے۔
صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ نواز شریف اسلام آبادائیرپورٹ پراتریں گےیا نور خان ایئربیس؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا ، نواز شریف اسلام آبادمیں زیادہ سےزیادہ ایک گھنٹےقیام کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کیا نواز شریف اسلام آباد جائیں گے یا ائیرپورٹ سے لاہور جائیں گے؟ تو اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف ائیرپورٹ سے لاہور جائیں گے۔
دوسری جانب ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اکیس اکتوبر کا دن مسلم لیگ ن کیلئے ہی نہیں پورے پاکستان کیلئے تاریخی ہے، عوام سمجھتےہیں خوشحالی صرف نوازشریف ہی لاسکتے ہیں،پورے ملک سے کارکنان لاہورآرہے ہیں۔