اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پنشن ریٹائرڈ ملازمین یا اس کی بیوی کو دی جائے گی، پنشنر یا شریک حیات کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کو صرف 10 سال پنشن ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ایسے لوگ بھی پتہ ہیں، جو 3،3 اداروں سے پنشن لے رہے ہیں، ایسے لوگ صرف ایک ادارے سے پنشن حاصل کرسکیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پنشن فنڈ پر کام شروع ہوچکا ہے، پنشن ریٹائرڈ ملازمین یا اس کی بیوی کو دی جائے گی، پنشنر یا شریک حیات کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کو صرف 10سال پنشن ملے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا بجٹ میں پنشن کی اصلاحات کا آغاز کر رہے ہیں، اب ایک پنشنر کو 3،3 پنشن نہیں دے سکتے، پنشنرز کو صرف ایک پنشن ملے گی جو سب سے زیادہ پنشن ہے، وہ لے سکتے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ پنشنر یا شریک حیات کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کو صرف 10 سال پنشن ملے گی۔