جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نیب کا اقدام : اسحاق ڈارکی مزید دوجائیدادیں منجمد کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کے بعد ان کی مزید دو پراپرٹیز منجمد کرنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف قانون کا شکنجہ مزید سخت ہوتا جارہا ہے، وزیرخزانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں اسحاق ڈار کی مزید دو پراپرٹیز ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فاؤنڈیشن بھی منجمد کرنے کی تیاری کرلی گئی، اسحاق ڈارکی مزید جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات پر پیشرفت کرتے ہوئے نیب نے رپورٹ جمع کرادی۔

مذکورہ رپورٹ نیب پراسیکیوشن ونگ کی جانب سے چیئرمین نیب کو جمع کرائی گئی ہے، یاد رہے کہ چیئرمین نیب نے لاہور میں ان کی مزید دو پراپرٹیز منجمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے نیب اسپیشل پراسیکیوٹر کے ذریعے احتساب عدالت میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے، عدالت مذکورہ درخواست پر دو پراپرٹیز منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق 21 نومبر کو کرے گی۔


مزید پڑھیں: حدیبیہ پیپر ملز، اسحاق ڈار کیخلاف بحثیت ملزم تحقیقات کا آغاز


ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی ایک پراپرٹی لاہور کے رائے ونڈ روڈ پر ہجویری ٹرسٹ کے نام سے اور دوسری پراپرٹی گلبرگ میں ہجویری فاؤنڈیشن کے نام سے قائم ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل نیب وزیرخزانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں