جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کا جسٹس اطہرمن اللہ کے بیان پر تبصرے سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جسٹس اطہرمن اللہ کے بیان پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا اس حوالے سے وزیراعظم سے پوچھیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس اطہرمن اللہ کے بیان پر سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر وزیراعظم سے پوچھیں۔

ان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے ،ہم پاکستان کو کئی بار ٹیک آف کرتےگراچکے اب بہت ہوچکا۔

مذاکرات کے حوالے سے نائب وزیراعظم نے کہا کہ جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے ، اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا ،سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔

سانحہ 9مئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی ریاست کے خلاف تھا، جی ایچ کیو ، جناح ہاؤس ،تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے جس مؤقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا مؤقف ہے ،سانحہ 9مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواکا بجٹ وفاقی بجٹ سے پہلے منظور ہونا معمول سے ہٹ کر ہے ، چار وفاقی اکائیوں کا بجٹ مل کر وفاق کا بجٹ بنتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں