اشتہار

سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد منتقل ہوں گے، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان منتقل ہوں گے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا واجب الادا قرض بروقت واپس کر رہے ہیں، قرض کی ادائیگی سے ہمارے زرمبادلہ ذخائر کم ہو رہے ہیں جو نہیں ہونے چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ادا کیے گئے قرض کی دوبارہ واپسی میں زیادہ وقت لگ رہا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، جنیوا سے واپسی پر 3 روز سرکاری دورے پر یو اے ای میں رکوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں