جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دو کے سوا 32 اداروں کی خفیہ فنڈنگ بند کردی،اسحا ق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بتیس اداروں کی خفیہ فنڈنگ بند کر دی صرف دو کی خفیہ فنڈنگ جاری ہے۔ آپریشن ضرب عضب پر پینتالیس ارب روپے خرچ ہوئے.

حکومت نے غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے ایک سو پینتس ارب روپے کی بچت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال آپریشن ضرب عضب پر پینتالیس ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ رواں سال کیلئے سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ہر پانچ سال میں این ایف سی ایوارڈ لانےکی پابند نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مالی خسارےسےنکلنے کیلئےقرضے لینے پڑتے ہیں۔

حکومت خوشی سے نہیں بلکہ ملکی ضروریات کے تحت آئی ایم ایف سے قرضہ لیتی ہے۔ غیر ملکی قرضوں کا حجم پینسٹھ ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

ہمارے آنے کے بعد قرضوں میں اضافہ ہوا اور اگر ہم بروقت اقدام نہ کرتے تو قرض کی رقم 6 کھرب ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر والوں کی وجہ سے قرضوں میں اضافہ ہوا مگر ان پر الزام نہیں لگاﺅں گا ، 2013ءسے کہہ رہا ہوں کہ سب جماعتوں کو ملک کی معیشت پر مل کر کام کرنا چاہئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات کی مد میں 135 ارب روپے کم کئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنا چاہتا تھا جس کی مخالفت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں