جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی، برطانوی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار متحرک ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ کے وزیرمملکت برائے خارجہ سے ورچوئل میٹنگ ٓہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل کو9 ویں جائزے متعلق آئی ایم ایف مذاکرات پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نےحکومت کےمشکل معاشی حالات میں کیےجانےوالےفیصلوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے میں مدد کی درخواست کی اور کہا پاکستان نےتمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کرلیے ہیں۔

برطانوی وزیر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے، وہ آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

اینڈریو مچل نے اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام سےمتعلق پاکستانی اقدامات کااعتراف کرتے ہوئے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کومسلسل حمایت اور مدد کا یقین دلایا اور یونان کشتی حادثےمیں پاکستانی شہریوں کی اموات پرگہرے دکھ کااظہار کیا۔

خیال رہے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، معاہدہ ختم ہونے میں صرف 10 روز باقی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کو ایکسٹرنل فنانسنگ اور بجٹ پر تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے، مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد وزیرخزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی۔

وزیر خزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کیا ، وزیرخزانہ کی سفارش پر مختلف ممالک کے سفیر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں