اسلام آباد: بجٹ میں سیشن میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کو منا لیا اب پی پی رہنما بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خورشید شاہ، نوید قمر، اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں چلے گئے ہیں۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرے گی، پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی نے شرکت بھی کی تو صرف دو ارکان ہی جائیں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا پی ایس ڈی پی بیٹھ کر تیار کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، تنخواہوں، کسانوں سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور ہم ایک کشتی کے سوار ہیں دونوں کو نقصان برابر ہوگا، اس نقصان سے بچنے کے لیے ہماری بات مانی جائے۔