پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

نگراں وزیر اعظم بنائے جانے کے سوال پر اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگراں سیٹ اپ کیلیے وزیر اعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔

نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران میزبان نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ نگراں سیٹ اپ میں آپ کو وزیر اعظم بنائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اس کے جواب میں اسحاق ڈار نے تردید نہیں کی اور کہا کہ جی یہ خبر آج میں نے بھی سنی ہے، اب تک جو بھی ذمے داری ملی احسن طریقے سے نبھائی۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 230 میں ترمیم کی جا رہی ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے، قوم سے یہ بات چھپانی نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تین مہینے ضائع نہیں کیے جا سکتے، ترمیم کے بعد جو بھی نگراں وزیر اعظم آئے گا وہ ملک کیلیے بڑے اور اہم فیصلے بھی کر سکے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں سیٹ اپ میں وزیر اعظم بنانے کیلیے سرگرم ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اسحاق ڈار کے نام پر راضی کرنے کیلیے کوششیں شروع کر دیں، لندن میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں نگراں سیٹ اپ کیلیے اسحاق ڈار کا نام زیرِ بحث آیا تھا، پیپلز پارٹی نے ابھی مکمل ہاں یا انکار نہیں کیا۔

ذرائع (ن) لیگ نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے کا مقصد معاشی پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے، مشاورت کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور امکان ہے کہ متفقہ فیصلہ ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں