اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر خزانہ کا آرمی چیف، انکے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا سخت نوٹس#ARYNews pic.twitter.com/YfBVeqDMxs
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 21, 2022
اسحاق ڈار نے معاون خصوصی برائےمحصولات طارق محمود پاشا کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرناخفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔