اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغیز حکومت نے موجودہ صورت حال میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کرغیز حکومت نے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کے آنے سے دنیا میں کرغزستان سے متعلق منفی تاثر جائے گا، کرغیز حکومت نے تجویز دی کہ نچلے سطح کے کسی آفیشل کو بھجوا دیا جائے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ
کرغیز حکومت نے کہا کہ حالات ان کے کنٹرول میں ہیں، ایک رات کے علاوہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایڈیشنل سیکریٹری لیول کے افسر کو بشکیک بھجوایا جا سکتا ہے۔