تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں گے، نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

لندن : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار چند روز میں استعفیٰ دے دیں گے جس کے بعد وہ لندن ہی میں قیام کریں جہاں پہلے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس لندن میں حسن نواز کے دفتر میں جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شرکت کریں گے جب کہ پارٹی کے اہم رہنما اور خاندان کے قابل اعتماد رفقاء اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات میں گھیرے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سمدھی بھی ہیں اب سے چند روز بعد اپنی وزارت سے مستعفی ہوجائیں گے۔


 انتہا پسند کالعدم جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا لمحہ فکریہ ہے، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مستعفیٰ ہونے کے بعد لندن میں ہی قیام کریں گے جب کہ اسحاق ڈار کو سمن ہائی کمیشن کی جانب سے پیر کے روز پہنچائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے حلق کے کینسر کے علاج کے سلسلے میں پورے اہل خانہ سمیت لندن میں مقیم ہیں جب کہ ناقدین کا قیاس ہے کہ نواز شریف اب واپس نہیں آئیں گے اور وزیراعظم کی نشست سے نااہل ہونے کے بعد اب اپنی جماعت کی سربراہی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -